نئی قسم کی کثیرالطرفہ پسندی کے ذریعے عالمی چیلنجوں کو حل کیا جائے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

61
اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے سرمائے کی اپیل
اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے سرمائے کی اپیل

اقوام متحدہ۔11جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پہلےاجلاس کے انعقاد کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو کانفرنس میں تقریر کرتےہوئے اپیل کی کہ نئی قسم کی کثیرالطرفہ پسندی کے ذریعے عالمی چیلنجوں کو حل کیاجائے اور عدم مساوات اور ناانصافی کو کم کرنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے یہ عرصہ بڑی طاقتوں کے مابین فوجی تنازعات کے بغیر دنیا کی ریکارڈ تاریخ میں سب سے طویل عرصہ ہے۔کامیابیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ ، دنیا کو آب و ہوا کی تبدیلیوں سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، روایتی جنگ کو حل کرنا مشکل تر ہوتا جارہا ہے ، جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جوہری پھیلاؤ اور جوہری تصادم کا خطرہ دوبارہ ظاہر ہوتا جارہاہے، عدم مساوات اوربھوک بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہم وابستہ اس دنیا میں ، باہم مربوط کثیرالطرفہ پسندی کی ضرورت ہےتاکہ عالمی اور علاقائی تنظیمیں ایک دوسرے سے تبادلہ کرسکیں اورمشترکہ اہداف کے حصول کے لئے مل کر کام کریں۔انہوں نے عالمی چیلنجوں کو حل کرنے ، اور بین الاقوامی سطح پر گلوبل نیو ڈیل اور قومی سطح پر نئے سماجی معاہدہ کے ذریعےعدم مساوات اور ناانصافی کو کم کرنے کے لیے نیٹ ورک اور جامع کثیرالطرفہ پسندی پرزور دیا۔