خاران ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو ایڈیشنل کمشنر رخشان بادل دشتی،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رخشان ڈویژن ڈاکٹر فہیم خان۔ ڈبلیو ایچ او رخشان ڈویژن ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جمیل رند، ڈی ایس پی قادر بخش زہری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران نور احمد کبدانی ،ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او خاران ڈاکٹر منیر بلوچ ، آئی ٹی آفیسر عبداللہ بلوچ نے فزیکلی اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد حسین سومرو،ڈپٹی کمشنر واشک واشک نعیم عمرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی نظام رحیم بلوچ، ایس پی نوشکی حسنین وارث ، ڈی ایچ او نوشکی ڈاکٹر فرید احمد۔ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نوشکی سیف الرحمن مینگل ،ایس پی چاغی حسین احمد لہڑی، ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پی پی ایچ آئی نمائندہ عمر خان، ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر شیر محمد سنجرانی،ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر ثناء اللہ ریکی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی واشک مشتاق احمد سمیت رخشان ڈویژن سے باقی متعلقہ آفیسران بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک رہے ۔
اجلاس میں ایریا کوآرڈنیٹر ڈبلیو ایچ او رخشان ڈاکٹر جمیل رند نے پولیو کے مائیکرو پلان اور 28 اکتوبر 2024کو شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے مسائل اور اقدامات سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 28 اکتوبر تا یکم نومبر 2024 پانچ روزہ پولیو مہم میں رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں بچوں اور بچیوں کو پولیو سے بچاوکے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز نے اپنے اپنے اضلاع کے پولیو سے متعلق اقدامات اور مسائل سے اجلاس کو آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے نئی نسل کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516640