نئی گرین فیلڈریفائنریز کے حوالے سے پالیسی بہت جلد کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں پیش کی جائے گی ، مصدق ملک

219
پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کی یورپین پارلیمنٹ کی انسانی حقوق پر ذیلی کمیٹی (ڈی آر او آئی) کی نائب سربراہ مارٹا ٹیمیڈو سے ملاقات

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کو وزارت پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے بتایا گیا کہ نئی گرین فیلڈریفائنریز کے حوالے سے پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو بہت جلد کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں پیش کیا جائے گا ۔بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران سائرہ بانو کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے کہا کہ ریفائنریز کو آپریٹ کرنے کی پالیسی کا مسودہ کمیٹی کو پیش کیا گیا ہے نئی گرین فیلڈ ریفائنری کے لیے علاقے سے پالیسی مسودے کو حتمی شکل دی گئی ہے جسے جلد ہی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا ۔

musانہوں نے کہا کہ 2020 سے ڈیزل کی کل کھپت کی 40فی صداقت پیٹرول کی کل کل کھپت کی 70 فی صد کی تمام درآمدات یورو وی پہ منتقل کیا گیا ہے ،اس وقت مقامی ریفائنریز کے لیے مشتہر کردہ کم سے حد یورو 2ہے جبکہ ان کی پیداوار کا موجودہ معیار یہ ہے کہ تمام ریفائنری سلفر کے حوالے سے یورو v پیٹرول پیدا کرتی ہے ،نیشنل ریفائنری لمیٹڈ سے یورو v ڈیزل پیدا ہوتی ہے ،پارکو اور اٹک ریفائنری لمیٹڈ سے یورو 3ڈیزل پیدا ہوتی ہے ،جبکہ سلفر جیکو اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ جو ڈیزل پیدا کرتی ہے وہ یورو 2نہیں ہے اور 500 پی پی ایم سلفر اور ان پر جرمانہ عائد ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورو v فیول کے گاڑیوں کی انجن اور ماحول پر کم سے کم اثرات ہیں ۔