اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):فلم و ٹی وی اداکارہ ثنا ءنواز نے کہاکہ نئے اداکار اپنے کام کی بجائے برانڈڈ لباس پہننے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کی توجہ کام سے زیادہ مہنگے کپڑوں پر ہے ۔ثناء نواز (سابقہ ثناء فاخر)نے کہا کہ ا نہیں شوبز انڈسٹری میں آئے ہوئے 20 سال ہوگئے ہیں اور آج بھی ان کی پہلی ترجیح ان کا کام ہے اور وہ مہنگے کپڑوں سے ز یادہ منفرد کام کرنے پر توجہ دیتی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ نئے ادکاروں کے لئے شہرت حاصل کرنا یا نام بنانا آسا ن ہے جبکہ سینئر اداکاروں نے اپنے کام کی شناخت کے لئے کئی سال محنت کی۔انہوں نے کہا کہ آج کل، لوگ ہمیشہ اپنے ائر پورٹ لُک میں پھنسے رہتے ہیں اور نوجوان ٹیلنٹ کے لیے اچھا لگنا اولین ترجیح بن گیا ہے۔
ثنا نے کہا کہ جب یہ لوگ بغیر کسی کام کے برانڈ ایمبیسیڈر بن جائیں گے تو ان کی ترجیحات غلط ہو جائیں گی اور وہ بڑے کام کرنے کی بجائے شکل کی زیادہ پرواہ کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402458