اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے اضلاع کی تشکیل اور آبادی میں اضافے کی وجہ سے پنجاب کے 18 اضلاع کے صوبائی حلقوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری حلقہ بندیوں کی فہرست کے مطابق پنجاب کے 8 اضلاع کی 15 صوبائی اسمبلی کی نشستیں کم ہوگئیں پنجاب کے 5 اضلاع میں آبادی بڑھنےسے 5 صوبائی اسمبلی نشستیں بڑھ گئیں ۔
پنجاب کے نئے بننےوالے5اضلاع کو 10 نشستیں مختص کرنے کے باوجود، پنجاب اسمبلی کی کل نشستیں 297 رہ گئی ہیں۔نئےاضلاع میں تونسہ کو 2 اورکوٹ ادو کو 3صوبائی اسمبلی کی نشستیں ملیں ،مری کوایک،تلہ گنگ کو 2 اوروزیر آباد کو2 ،بھکر،گجرات،خوشاب،راجن پور،قصورکی آبادی بڑھنےپرایک ایک نشست بڑھ گئی۔
الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق ضلع راولپنڈی کی 2،چکوال کی 2،ضلع گوجرانولہ کی 2 صوبائی اسمبلی کی نشستیں کم ہوگئیں ہیں،سیالکوٹ ،ملتان اورلودھراں کی صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست کم ہوگئی جبکہ مظفرگڑھ کی 4اور ڈیرہ غازی خان کی 2نشستیں کم ہوئی ہیں۔