اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نئے الیکشن 90 دنوں میں ہونگے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپوزیشن اور منحرف اراکین کو مخاطب کیا اور کہا کہ غدارو اور ضمیر فروشو عوام میں آؤ ، بیرونی سازشوں اور بند کمروں سے باہر نکلو۔ انہوں نے کہا کہ اب آپکو انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔