26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومزرعی خبریںنئے اور تجدیدلائسنس برائے پیسٹی سائیڈ کی ٹریننگ درخواستوں کی وصولی 28مارچ...

نئے اور تجدیدلائسنس برائے پیسٹی سائیڈ کی ٹریننگ درخواستوں کی وصولی 28مارچ تك جاری ہے،محكمہ زراعت سمبڑیال

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 19 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت( توسیع )سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ نئے اور تجدیدلائسنس برائے پیسٹی سائیڈ کی ٹریننگ کے حصول کے لئے درخواستوں کی وصولی28مارچ تك جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے( آج) بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز دفتر سیالکوٹ کے زیر اہتمام نئے اور تجدیدلائیسنس برائے پیسٹی سائیڈز کی ٹریننگ کے حصول کے لئے درخواستیں10 مارچ سے28 مارچ تك جاری رہیں گی جبکہ 4 اپریل سے کلاسز کا آغاز ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نئے لائسنس کے لئے عمر کی حد کم از کم 18 سال جبکہ تعلیمی قابلیت کم از کم میٹرک ہے،ٹریننگ کیلئے درخواست فارم دفتر ڈائریکٹر زراعت سیالکوٹ سے حاصل کریں،فارم کے ساتھ دو عدد تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی کاپی ، تصدیق شدہ میٹرک سندکی کاپی چار عدد4، پاسپورٹ سائزتصاویر 5 عدد،چالان فارم 32 اے مکمل،لائسنس کی کاپی دو عدد درکار ہوں گیاور تجدید لائسنس کی صورت میں ٹریننگ فیس -7 ہزار2سو60 روپے ،نئے لائسنس کیلئے ٹریننگ فیس3 ہزار6 سو30 روپے اور تجدید لائسنس کیلئے بذریعہ چالان 32اے سٹیٹ بینک میں جمع کروانا ہو گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ درخواست جمع کرواتے وقت اصل کاغذات دکھانا لازمی ہے اور درخواست دہندہ بذات خود اپنی درخواست دفتر ڈائریکٹر زراعت(پی پی)سیالکوٹ میں جمع کرواے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574080

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں