نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے، چوہدری فواد حسین

122
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دنیا کے چند بہترین میزائل پروگراموں میں سے ہے، زمین سے زمین پر مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے ، ان شاءاللہ ہماری قوت حرب اس شاندار اضافے سے مزید موثر ہو گی۔