نئے تعینات شدہ ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او کا پولیس تھانہ سٹی چمن کا دورہ

چمن میں نئے تعینات شدہ ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل چمن اشفاق احمد نے پولیس تھانہ سٹی چمن کا دورہ کیا کر کے تھانے کے مختلف شعبہ جات، دفاتر اور سرکاری ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

کوئٹہ۔ 16 جون (اے پی پی):چمن میں نئے تعینات شدہ ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل چمن اشفاق احمد نے پولیس تھانہ سٹی چمن کا دورہ کیا کر کے تھانے کے مختلف شعبہ جات، دفاتر اور سرکاری ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی ایس پی نے تھانے میں نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر اسلحہ کی مناسب دیکھ بھال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سرکاری اسلحہ ہر وقت قابلِ استعمال حالت میں رکھا جائے اور اس کی باقاعدہ صفائی و مینٹیننس کو یقینی بنایا جائے۔ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل چمن اشفاق احمد نے تھانے کے مجموعی انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ایمانداری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بہترین پولیس خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

مزید خبریں