21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںنئے تعینات ہونے والے ڈی پی او سرگودھا نے اپنے عہدے کا...

نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او سرگودھا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 12 فروری (اے پی پی):نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف نے بطورِ ڈی پی او سرگودھا اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ضیا شہید پولیس لائنز پہنچنے پرسرگودھا پولیس کے چاق و چوبند دستے نے اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں پولیس شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف نے پولیس لائنز کے مختلف حصوں بشمول کینٹین اور میس کا دورہ کیا۔ ڈی پی او نے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور اُنہوں نے میس میں کھانا بھی کھایا۔ اُنہوں نے کینٹین اور میس کی بہتر صفائی کےعلاوہ کینٹین میں کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف نے ریجنل پولیس آفیسرشہزاد آصف خان سے بھی ملاقات کی۔ آر پی او نے اُن کو خوش آمدید کہا اور اُن کے لیے نیک خوہشات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559669

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں