بیجنگ ۔13جولائی (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی بنیادی قومی پالیسی برائے اصلاحات اور کھلے پن کا آغاز 1978 میں ڈنگ شیاؤ پنگ کی صدارت میں سی پی سی کی گیارہویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں ہوا، 2013 میں شی جن پنگ کی صدارت میں سی پی سی کی اٹھارہویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں اس کو وسعت دی گئی ،سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے موقع پر ، ہم آپ کو نئے دور میں چین کی اصلاحاتی پالیسیوں کو سمجھنے میں مدد کریں گے ۔
چینی میڈیا کے مطابق 23 مئی2024، جب کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس منعقد ہو گا ۔ جس میں اصلاحات کے فروغ فروغ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہےکہ اصلاحات سے مراد خرابیوں کو ختم کرنا اور نئی چیزوں کا تجربہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گر طریقہ درست ہو تو آدھی کوشش سے دوگنا نتیجہ نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے دور میں چین کی اصلاحاتی پالیسیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔