نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل ، ایک کروڑ افرادآئیں گے ،سعودی کابینہ

87

جدہ ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) جدہ قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودیکابینہ نے توقع ظاہر کی کہ اس سال نئے سیزن میں ایک کروڑ فرزندان اسلام عمرہ پر آئیں گے۔ سعودی اخبار کے مطابق نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل ، ایک کروڑ افرادآئیں گے ،سعودی کابینہ قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کابینہ میں مشرق وسطیٰ اور عالمی حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں پیش کی گئیں۔کابینہ نے آرزو ظاہر کی کہ کاش نیا ہجری سال بحرانوں کے خاتمے کی نوید لائے۔ مسلمان اتحاد و اتفاق سے کام لیں۔نیا سال سب کےلئے خیر و برکت کا سال ثابت ہو۔ سارے جہاں میں امن و استحکام کا دور دورہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل اور امید ہے کہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ آئیں گے۔