اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نئے لیبر سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے کورونا وبا کے بدترین اثرات کے باوجود 3 سال میں 55 لاکھ نوکریاں پیدا کی ہیں۔ فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ تعداد گزشتہ دونوں حکومتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ادوار حکومت سے زیادہ ہے ۔