نئے مالی سال کے دفاعی بجٹ میں دفاعی اموروخدمات کیلئے 1809 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز

171
نئے مالی سال کے دفاعی بجٹ میں دفاعی اموروخدمات کیلئے 1809 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):نئے مالی سال کے دفاعی بجٹ میں دفاعی امور و خدمات کیلئے 1809 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں دفاعی امور وخدمات کیلئے 1566 ارب 69 کروڑ80 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈیفنس ایڈمنسٹریشن کیلئے 5467 ملین روپے، دفاعی خدمات کیلئے 1804 ارب روپے، ملازمین سے متعلقہ اخراجات کیلئے 705 ارب روپے ، آپریٹنگ اخراجات کیلئے 442 ارب روپے 23 کروڑ سے ، فزیکل اثاثوں کیلئے 461 ارب روپے سے زائد ، سول ورکس کیلئے 195 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔