
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) نئے مقرر کردہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور نئے مقررکردہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیراعظم ہاﺅس میں الگ الگ ملاقات کی۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ کوترقی پانے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم آفیس( پریس ونگ) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملک وقوم کی احسن طریقے سے خدمت جاری رکھیں گے اورقوم کی توقعات پر پورا ا±تریں گے۔