24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںنئے پاکستان کا وژن در اصل بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح...

نئے پاکستان کا وژن در اصل بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا وژن ہے،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا وژن در اصل ہمارے عظیم رہنماءبابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا وژن ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا ایک ویڈیو کلپ بھی اپ لوڈ کیا جس میں انہون نے قائداعظم کے آخری ایام کی کارکردگی اور قابل اعتماد کردار پر روشنی ڈالی۔ نیا پاکستان ایک معروف و مقبول جملہ ہے جس کی اختراع وزیراعظم نے بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف خودکی تھی جس کا مقصد ملک کو قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے دیگر رہنماﺅں کے بتائے اصولوں کے مطابق تبدیل کرنا ہے۔ قبل ازیں اپنے ایک اور ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا جو ان کے انسٹا گرام اکاﺅنٹ کو ہینڈل کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں