34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنئے پوپ کے انتخاب کا طریق کار ، بعض اوقات انتخابی عمل...

نئے پوپ کے انتخاب کا طریق کار ، بعض اوقات انتخابی عمل مہینوں جاری رہتا ہے،رپورٹ

- Advertisement -

روم ۔21اپریل (اے پی پی):کیتھولک چرچ میں پاپائے روم کے انتخاب کا طریقۂ کار پر گذشتہ 800 سال سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے ، اس طریق کارکو پیپل کونکلیو کہا جاتا ہے اور گزشتہ آٹھ صدیوں میں اس طریق کار میں کچھ زیادہ تبدیلیاں نہیں آئیں۔ انڈیپنڈنٹ کی رپور ٹ کے مطابق پیپل کونکلیو ایک مخصوص قسم کا انتخابی عمل ہے جس میں صرف کارڈینل ووٹ ڈال سکتے ہیں ۔ کارڈینل کیتھولک چرچ میں اعلیٰ درجے کے مذہبی رہنما ہوتے ہیں جو پوپ کی مشاورت کی خدمات سرانجام دیتے ہیں اور ویٹیکن کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نئے پوپ کے انتخاب کے لئے ووٹ دینے کے اہل کارڈینل ویٹیکن میں سسٹین چیپل میں جمع ہوتے ہیں۔

اس تاریخی عمارت کے اندر ہونے والی تمام کارروائی مکمل صیغۂ راز میں رہتی ہے اور کسی قسم کی اطلاع باہر نہیں آنے دی جاتی۔بعض اوقات یہ عمل مہینوں تک جاری رہتا ہے۔پچھلے 952 برسوں میں اب تک 107 کونکلیو ہو چکے ہیں جن کا اوسط آٹھ سال دس ماہ بنتا ہے۔80 سال سے کم عمر کے 120 کارڈینل نئے پوپ کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ کارڈینلز ویٹیکن سٹی میں واقع سسٹین چیپل میں بند ہو کر بحث کرتے ہیں جس کے بعد ووٹنگ ہوتی ہے۔

- Advertisement -

دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار نیا پوپ منتخب کیا جاتا ہے۔ 9 کارڈینلز ووٹنگ کی نگرانی کرتے ہیں۔ 3 سکروٹنرز ووٹوں کا حساب رکھتے ہیں جبکہ ہر بیلٹ کے بعد ووٹ جلائے جاتے ہیں۔ پوپ کے انتخاب کے بعد عمارت کی چمنی سے دھواں خارج کر کے باہر کھڑے ہزاروں لوگوں کو وہاں ہونے والی کارگزاری کی اطلاع دی جاتی ہے۔کالے دھوئیں کا مطلب ہے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ سفید دھویں کا مطلب ہے نیا پوپ منتخب ہو گیا ہے۔ منتخب ہونے والا پوپ اپنا نیا لقب چنتا ہے اور اس کا اعلان ویٹیکن کی بالکونی سے ہوتا ہے جسے ’’ہیبیمس پاپام‘‘ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے، ’’نیا پوپ آ گیا ہے‘‘۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585114

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں