نئے چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

274
APP39-29 RAWALPINDI: November 29 – Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa after taking over command of Pakistan Army. APP

راولپنڈی ۔ 29 نومبر (اے پی پی) نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے16ویں چیف آف آرمی سٹاف کی حیثیت سے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ‘سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روایتی چھڑی ”ملاکہ“ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کے سپر د کی ۔راولپنڈی میں کمان تبدیلی کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،وزیردفاع خواجہآ صف، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر سیفرون عبدالقادر بلوچ ، وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت اراکین پارلیمنٹ اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔پاک فوج کی تبدیلی کمان کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اآف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات،فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان ، غیر ملکی سفارت کار سمیت ریٹائرڈ فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے دستے اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچ رجمنٹ کے دستے نے سلامی پیش کی۔