ڈھاکہ۔24اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر تجارت ایس کے بشیر الدین نے تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ بالخصوص تجارت اور رابطے بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے مشیر تجارت ایس کے بشیر الدین نے یہاں ناشتے پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بھی موجود تھے۔
اس اہم تجارتی ملاقات میں چوہدری عاشق محمود بن ہارون چیئرمین بنگلہ دیش انوسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ڈاکٹر احسن ایچ منصور گورنر بنگلہ دیش بینک ،محمد عبدالرحمان خان ایف سی ایم اے،چیئرمین ،نیشنل بورڈ آف ریونیواور سیکرٹری
،اندرونی وسائل ڈویژن،محمد عبدالروف سیکرٹری وزارت ٹیکسٹائل و پٹ سن،معین الخان چیئرمین بنگلہ دیش ٹریڈ اینڈ ٹیرف کمیشن،نسرین جہاں سیکرٹری شہری ہوا بازی ووزارت سیاحت،محبوب الرحمان سیکرٹری وزارت تجارت،بریگیڈئیر جنرل محمد فویشول آزاد چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف بنگلہ دیش اور پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین بھی موجود تھے۔ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔