- Advertisement -
ڈھاکہ ۔24اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر تجارت شیخ بشیر الدین کے مابین ملاقات ہوئی ۔
اتوار کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفد کے اعزاز میں ناشتے پر ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں بنگلہ دیش بینک کے گورنر، وزارت تجارت، سول ایوی ایشن، ٹیکسٹائل و پٹ سن ، بنگلہ دیش انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، نیشنل بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
- Advertisement -