اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ اور ریاستی ملکیتی اداروں (ایس او ایز)کی نجکاری کے جاری عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان
نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی اور متعلقہ وزارتوں کے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور ایس او ایز کی شفاف نجکاری کے لئے حکومت کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔