- Advertisement -
اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے غیر ملکی دارالحکومتوں میں پاکستان کا موقف پیش کرنے کے لیے نامزد اعلیٰ سطحی وفود کے ارکان سے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وفد موثر طریقے سے پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرے گا اور بیرون ملک پاکستان کے امن کے پیغام کو فروغ دے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600790
- Advertisement -