نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا ٹیلیفونک رابطہ

138
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق سعودی وزیر مملکت برائےخارجہ امور نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے فروغ میں سعودی عرب کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔