- Advertisement -
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعاون اور بات چیت کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
- Advertisement -