- Advertisement -
نیویارک۔17فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ اجلاس ’’کثیرالجہتی نظام کو بروئے کار لانا: عالمی گورننس میں اصلاحات اور بہتری‘‘ کے موضوع پر 18 فروری 2025 کو منعقد ہوگا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک کے ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم، متبادل مستقل مندوب سفیر عاصم احمد اور نیویارک میں قونصل جنرل نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس اہم اجلاس میں وزیر خارجہ عالمی چیلنجز کے حل اور کثیرالجہتی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
- Advertisement -
سلامتی کونسل کا یہ اجلاس عالمی امن و استحکام کے لیے اصلاحات اور بہتر حکمرانی کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرے گا۔
- Advertisement -