- Advertisement -
اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور امت مسلمہ کے متفقہ موقف کے حصول کے لیے او آئی سی کے موثر پلیٹ فارم کے طور پر کردار کو سراہا۔
- Advertisement -
- Advertisement -