نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ

184
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بدھ کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔