22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے درمیان ملاقات

- Advertisement -

کابل۔17جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں اطراف نے سلامتی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی اور خطے کے ممالک کو درپیش خطرات کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی)ریلوے راہداری کے مشترکہ فزیبلٹی سٹڈی کے فریم ورک معاہدے کی تقریب کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

- Advertisement -

ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے سلامتی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی اور خطے کے ممالک کو درپیش خطرات کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے تمام اہم مسائل خاص طور پر سلامتی اور سرحدی انتظامات کے امور کے حل کی ضرورت کو اجاگر کیا تاکہ اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطے کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں