مشہد ۔2دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ای سی او وزراء کونسل کے 28 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق ہوائی اڈے پر صوبہ خراسان رضوی کے نائب گورنر جنرل محمد علی نبی پور اور ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔