نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ٹیلیفون پر گفتگو

186

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور احمد بن علی الصیغ نے جمعہ کو ٹیلیفون پر گفتگو کی جو اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے او آئی سی سے متعلقہ امور کے ساتھ ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیر اعظم نے 13 سال کے وقفہ کے بعد آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں پاک۔یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔