24.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سویڈن کی سفیر...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سویڈن کی سفیر کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وون لنڈے نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے سفیر کا خیرمقدم کیا اور ان کی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داری پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528265

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں