اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائل جباروف نے منگل کو یہاں ون آن ون ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میکائل جباروف نے ان کی اور اپنے وفد کی مہمان نوازی پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم نے مضبوط کثیر شعبہ جاتی تعاون کے ذریعے پاکستان اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔