اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیرالجہتی فورموں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔