اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر برائے منصوبہ بندی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ
سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز نے بھی شرکت کی۔ وفد نے ترقیاتی بجٹ، حلقہ بندیوں سے متعلق خدشات اور وسیع تر سیاسی امور سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم نے جامع ترقی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور وفد کو یقین دلایا کہ ان کے خدشات کو تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کے جذبے سے دور کیا جائے گا۔