نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے صدر پاکستان کی جانب سے ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائداعظم کا ایوارڈ پیش کردیا

4
Deputy Prime Minister
Deputy Prime Minister

ابوظہبی ۔24جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو ابوظہبی میں ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائداعظم کا ایوارڈ پیش کیا۔ حکومت پاکستان نے محمد سیف السویدی کو پاکستان-یو اے ای تعاون کے فروغ میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ہلالِ قائداعظم کا ایوارڈ دیا ہے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے صدر پاکستان کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا۔