26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جدہ میں ملائیشیا کے وزیر...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جدہ میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات

- Advertisement -

جدہ ۔7اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو جدہ میں اسلامی تعاون تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتاما حاجی محمد بن حاجی حسن سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار اور متنوع شعبوں میں مضبوط تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیمی روابط، افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے اور عوام سے عوام کے رابطوں کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں