نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قاہرہ میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات

151
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قاہرہ میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہونے والے 21 ویں ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں اعلیٰ سطحی تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت عوام سے عوام کے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔