اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں طبی تعلیم سے متعلق چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے قومی کوآرڈینیٹر برائے صحت، وفاقی سیکرٹری صحت، صدر پی ایم اینڈ ڈی سی، نائب صدر سی پی ایس پی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور سرکردہ طبی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
نائب وزیر اعظم نے بہتر طبی تربیت اور ضابطے کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں طلباء کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالجوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لئے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایکریڈیٹیشن، فیس ریگولیشن اور ریشنلائزیشن پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایک ذیلی کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ 17 مارچ کو ہونے والے آئندہ اجلاس میں فیس ریشنلائزیشن پر اپنی سفارشات پیش کرے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571724