- Advertisement -
اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت افغانستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پیر کو یہاں اجلاس منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے لئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے حالیہ دورہ کابل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں افغان حکام کے ساتھ اہم مصروفیات اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت پر روشنی ڈالی۔
نائب وزیر اعظم نے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575913
- Advertisement -