- Advertisement -
اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان میں چینی کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ جمعہ کو نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے نائب وزیر اعظم نے پہلے طے پانے والے کمیٹیوں کے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو معاہدہ کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جس کے تحت پورے ملک میں خوردہ قیمتیں 164 فی کلوگرام روپے یا اس سے کم ہوں۔ نائب وزیر اعظم نے مارکیٹ کے استحکام اور صارفین کے لئے ملک بھر میں سستی چینی کو یقینی بنانے کے لیے چینی کی سپلائی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576946
- Advertisement -