- Advertisement -
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو پانامہ کے وزیر خارجہ ہاویئر ایڈورڈو مارٹنز آچا واسکیز سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے انہیں موجودہ علاقائی صورتحال بشمول بھارت کے اشتعال انگیز پراپیگنڈے، پاکستان کے خلاف اس کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سمیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔
- Advertisement -
پانامہ کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں پر زار دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ہونے کے ناطے دونوں ملکوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591223
- Advertisement -