23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اٹلی کے خارجہ امور اور...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اٹلی کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر انتونیو تاجانی سے ٹیلیفونک گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے موجودہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے جمعرات کو اٹلی کی وزراءکونسل کے نائب صدر اور خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر انتونیو تاجانی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اپنے اطالوی ہم منصب کو بین الاقوامی سرحد کے پار سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے والے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے استعمال کے ذریعے بھارت کی جارحیت اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے بارے میں بریفنگ دی۔

- Advertisement -

انہوں نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری شہید ہوئے۔ نائب وزیر اعظم نے بھارت کے اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا جس نے علاقائی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کو ایک بڑے تنازعہ کے قریب پہنچا دیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں