32.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سرکاری شعبہ کے...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام 2025 اور 2026 کے بارے میں کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام 2025 اور 2026 کے بارے میں کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں منصوبہ بندی، اقتصادی امور اور فوڈ سکیورٹی کے وزراء، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، سیاسی امور سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی، سیکرٹری منصوبہ بندی اور متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پلاننگ کمیشن نے پی ایس ڈی پی کے جاری منصوبوں کی صورتحال، آئندہ مالی سال کے لیے تجویز کردہ ترجیحات اور عمل درآمد میں درپیش چیلنجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مالیاتی رکاوٹوں کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر زور دیا گیا اور پی ایس ڈی پی کا تفصیلی جائزہ لینے اور قابل عمل سفارشات پیش کرنے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

- Advertisement -

نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایس ڈی پی کی ترجیحات ٹھوس سماجی و اقتصادی فوائد خاص طور پر روزگار کی تخلیق، غربت میں کمی اور علاقائی مساوات کی فراہمی ضروری ہے جو وزیر اعظم کے ”اڑان پاکستان“ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ اور جدت پر مبنی ترقی کے لیے ہے۔

اجلاس میں جن ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ان میں توانائی، ٹرانسپورٹ، پانی، زراعت، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور سی پیک فیز ٹو کے تحت سٹریٹجک اقدامات شامل ہیں جن کی توجہ محروم علاقوں کو بااختیار بنانا اور قومی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600645

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں