31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مالیاتی معاہدے...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مالیاتی معاہدے پر عملدرآمد کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی مالیاتی معاہدے پر عملدرآمد کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

نائب وزیراعظم کے آفس سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراءخزانہ، منصوبہ بندی، قانون، فوڈ سکیورٹی اور اقتصادی امور ڈویژن، وزیر اعظم کے معاون خصوصی، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

- Advertisement -

کمیٹی کا مقصد قومی مالیاتی معاہدے کے موثر نفاذ میں سہولت فراہم کرنا ہے جو وفاقی حکومت کو درپیش مالیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ کمیٹی نے وفاقی مالیاتی وسائل کی بنیاد کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا۔ کمیٹی نے وفاقی حکومت کو درپیش موجودہ مالیاتی چیلنجز کا قابل عمل حل تلاش کرنے کے عزم پر زور دیتے ہوئے قومی مالیاتی معاہدے کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600702

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں