22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومتازہ تریننائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی...

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

ہانگ کانگ/اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان 10 دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔

نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن پر دستخط کی کامیاب تقریب پر وزیر خارجہ وانگ یی کو مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ وانگ یی نے دستخط کی تقریب میں شرکت پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ چین میں اپنی آخری بات چیت کے دوران دونوں رہنمائوں کی طرف سے کیے گئے فیصلوں پر اطمینان کے ساتھ عمل درآمد کا ذکر کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور تبادلوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے موجودہ رفتار کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603363

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں