26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کوالالمپور میں ویتنام کے نائب...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کوالالمپور میں ویتنام کے نائب وزیراعظم بوئی تھانہ سون سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کوالالمپور میں آسیان ریجنل فورم کے 32 ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر ویتنام کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ بوئی تھانہ سون سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جس میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور عوام سے عوام کے تعلقات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے باہمی طور پر آسان تاریخوں پر جلد ویتنام کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں