24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم سے ملاقات،امن و...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم سے ملاقات،امن و سلامتی، تجارت و ٹرانزٹ تعاون اور علاقائی رابطہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے امن و سلامتی، تجارت و ٹرانزٹ تعاون اور علاقائی رابطہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ،دونوں رہنمائوں نے مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اعلیٰ سطحی رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی)ریلوے راہداری کے مشترکہ فزیبلٹی سٹڈی کے فریم ورک معاہدے کی تقریب کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے امن و سلامتی، تجارت و ٹرانزٹ تعاون اور علاقائی رابطہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

- Advertisement -

19 اپریل 2025 کو ہونے والی اپنی گذشتہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے جاری مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اعلیٰ سطحی رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں