28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پیانٹیدوسی...

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پیانٹیدوسی کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پیانٹیدوسی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور اٹلی کے تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا قائم کردہ ڈھانچہ باقاعدہ بات چیت کے لئے بہترین بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری، سکیورٹی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے بے پناہ امکانات ہیں۔

- Advertisement -

نائب وزیراعظم نے مزدوروں کی موبلٹی کے شعبے میں پاکستان اٹلی کے بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا اور پاکستان اور اٹلی کے درمیان مائیگریشن اور لیبر موبلٹی پر مفاہمت نامہ کے اختتام کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ اٹلی کے وزیر داخلہ پیانٹیدوسی نے پاکستان اٹلی تعلقات کا مثبت جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اٹلی کی خواہش کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم نے اطالوی وزیر کو بھارت کے حالیہ بڑھتے ہوئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان بھارت کے بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات کے قائم کردہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقائی امن کو خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔ اٹلی کے وزیر داخلہ پیانٹیدوسی نے پہلے سے کشیدہ صورتحال میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان میں معصوم جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں طرف سے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ دونوں اطراف نے رابطے تیز کرنے پر اتفاق بھی کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593935

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں