نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات، دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا

120
Deputy Prime Minister
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ فار جسٹس شبانہ محمود سے ملاقات، پاک برطانیہ شراکت داری کو مضبوط بنانے میں 1.7 ملین برطانوی پاکستانیوں کے کردار کی تعریف

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے حج کے دوران حجاج کو دی جانے والی سہولیات کو بھی سراہا۔