نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک رابطہ

44

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 ویں ای سی او سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دیتے ہوئے نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کے شہر خانکندی میں وزیراعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کی گرمجوشی سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار، حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعاون کو بڑھانے کے لیے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔